آلو کی برآمد کیلئے ازبکستان سے 50 ہزار میٹرک ٹن کا معاہدہ کرلیا ہے، رانا تنویر حسین

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سینٹرل ایشیا کامتبادل روٹ بنالیا ہے، افغانستان سے حالات کی وجہ سے روٹ کا مسئلہ ہوتا تھا، آلو کی برآمد کیلئے ازبکستان سے 50 ہزار میٹرک ٹن کا معاہدہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سکیورٹی کا اجلاس سید حسنین طارق کی زیرصدارت ہوا جس میں سیکرٹری محکمہ زراعت پنجاب افتخار سہو نے بذریعہ زوم شرکت کی۔

 سیکرٹری زراعت پنجاب نے بتایاکہ پچھلے سال پنجاب میں 9 لاکھ ایکڑ اور اس سال 11 لاکھ ایکڑ پر آلو کاشت ہوا، آلو کی 2 لاکھ ایکڑ پیداوار کا بڑھنا مسئلہ ہے، بارڈر بند ہونے سے بھی یہ مسئلہ ہوا، گزشتہ 2 ماہ سے وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کسی بھی ادارے کے پاس گنجائش نہیں آلو خریدے اور اس کی اسٹوریج کرے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ساتھ بیٹھنا پڑے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر  فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ یقین دلاتا ہوں جو گزشتہ سالوں میں ایکسپورٹ ہوئی ہے وہ ہوگی، محکمہ زراعت کو ایڈوائزری جاری کرنی چاہیے کہ آلو کتنا کاشت ہو۔

انہوں نے کہا کہ  سینٹرل ایشیا کامتبادل روٹ بنالیا ہے، افغانستان سے حالات کی وجہ سے روٹ کا مسئلہ ہوتا تھا، آلو کی برآمد کےلیے ازبکستان سے 50 ہزار میٹرک ٹن کا معاہدہ کیا ہے، ہمارے ہاں ویلیو ایڈیشن پر کوئی کام نہیں ہو رہا، اسٹارچ میں پوٹینشل ہے، اس پر غور نہیں ہو رہا۔

ان کا کہنا تھاکہ چین کا روٹ مناسب ہے لیکن اس کے لیے ملٹی پل ویزہ چاہیے، ابھی ون وے ویزہ ملتا ہے، ہم نے سفارشات ترتیب دے دی ہیں، اسحاق ڈار فیصلہ کریں گے، آلو کی برآمد کےلیے روس کے ساتھ بات نہیں بن پا رہی۔

چیئرمین کمیٹی نے ریمارکس دیے کہ سیکرٹری زراعت،  پنجاب میں 800 کولڈ اسٹوریج ہیں اگر آپ لوگ چاہیں توحل نکل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کولڈ اسٹوریج پرائیوٹ ہیں اور آلو کی اسٹوریج قیمت زیادہ ہے۔

اجلاس سے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ زیتون کا پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے، بلوچستان، پوٹھوہار اور کے پی کے میں بہت پوٹینشل ہے اور پاکستان زیتون کی پیداوار میں معیار کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ انٹرنیشنل اولیو کونسل میں ہم آبزرور ہیں، زیتون ایکسپورٹ کررہے ہیں، ابھی ایکسپورٹس آدھے ملین تک پہنچی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button