صدر زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشتگروں کیخلاف کامیاب آپریش پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش

ڈیرہ اسماعیل خان(جانوڈاٹ پی کے) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین۔

صدر زرداری نے کہا کہ آپریشن کے دوران بھارتی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کو ہلاک کرنا اور ان سے اسلحہ بازیاب کرنا فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں اور قوم کو اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں پر فخر ہے۔

صدر مملکت نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کے غیرملکی سرپرست صرف اپنے پیادوں کو ہی نہیں بلکہ بالآخر ان تک بھی پہنچیں گے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے معاونین کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ پاکستان کے سرحدی علاقوں اور عام شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران حاصل ہونے والے شواہد کے مطابق فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد گروہ بھارت کی سرپرستی میں کام کر رہے تھے اور حالیہ کارروائی میں ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کامیاب آپریشن سے خطے میں امن و امان کی صورتحال مضبوط ہوئی ہے اور دہشتگردوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button