کرک جیسے حملے قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،صدرزرداری

کرک(جانوڈاٹ پی کے)صدرمملکت آصف علی زرداری کی ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعہ اور ایمبولینس پر حملے کی شدید مذمت۔اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے حملے میں شہید ہونے والے فیڈرل کانسٹیبلری اہلکاروں کو خراجِ عقیدت، لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔صدرِ مملکت کی شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا۔زخمی اہلکاروں اور ریسکیو عملے کی جلد صحتیابی کے لیے دعا۔ایمبولینس پر فائرنگ جیسے بزدلانہ اقدامات قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

مزید خبریں

Back to top button