پنجاب میں پہلی بار مفت میت منتقلی سروس: ہسپتال سے گھر، ایمبولینس حکومت فراہم کرے گی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر رضوان نصیر نے تفصیلی بریفنگ دی، جس میں مرحومین کو ہسپتال سے گھر منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس سروس فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کو ریگولیٹ کیا جائے گا اور ان کے ریٹ مقرر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ ہر تحصیل میں سرکاری وہیکل سروس قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، تاکہ شہری آسانی سے اس سروس سے مستفید ہو سکیں۔

میت کے اہل خانہ 1122 پر کال کر کے یا ہسپتال کے کاؤنٹر سے مفت وین سروس حاصل کر سکتے ہیں۔ سروس کو سمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا، اور مرحوم کی میت کو ہسپتال سے دوسرے شہر تک بھی مفت منتقل کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

یہ اقدام پنجاب میں شہریوں کو انتہائی مشکل وقت میں سہولت اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے غریب اور مستحق خاندان براہِ راست فائدہ اٹھا سکیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button