2وفاقی وزیرسندھ حکومت کیخلاف پروپیگنڈااورسازش میں کیوں مصروف ہیں؟شرجیل میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہےکہ خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس ان کی کم علمی اور آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ وفاقی وزرا کی حیثیت سے اس طرح کے بیانات سے سوال پیدا ہوتا ہےکہ کیا یہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے؟وفاقی حکومت وضاحت کرے،2وفاقی وزیرسندھ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا اور سازش میں کیوں مصروف ہیں۔

شرجیل میمن نےکہا کہ گورنر ہاؤس کو سیاسی محاذ آرائی یا صوبائی حکومت کے خلاف سرگرمیوں کا مرکز نہیں بننا چاہیے، ملک پہلے ہی سیاسی اور معاشی چیلنجز سے گزر رہا ہے، ایسے میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کشیدگی پیدا کرنا دانشمندی نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button