ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی شھر میں ٹریفک پولیس کی موجوگی کے باوجود ٹریفک کا نظام درہم برہم

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)ٹھٹھہ شھر سمیت ضلع ٹھٹھہ کے ھیڈ کوارٹر مکلی شھر میں ٹریفک پولیس کی موجوگی کے باوجود ٹریفک کا نظام درھم برھم ٹھٹھہ کے ھیڈ کوارٹر مکلی میں ھیوی لوڈڈ ٹرکس اور بمپرز کی بھرمار کی وجھ سے عوام کی جانیں غیر محفوظ ہو کر رہ گئی ہیں یاد ریے کے ٹریفک پولیس کی جانب سے دن اور شام کی اوقات میں ھیوی لوڈڈ ڈمپرز کے شھر کے بیچ سے گذرنے پر عدالت کی جانب سے پابندی کے احکامات کے باوجود دن دھاڑی ھیوی لوڈڈ ڈمپرز کی گروپس کی صورت میں مکلی کے بیچ شھر سے گذرنے کی وجھ سے چھوٹی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والی عوام کی زندگیاں دائو پر لگی ہوئی ہیں مذکورہ ھیوی لوڈڈ ڈمپرز جنگشاھی روڈ سے مکلی شھر کے بیچ سے گذرنے والی مین نیشنل ھائی سے گذرتے ہوئے مکلی بائی پاس کی جانب رواں دواں ہوتے ہیں جن کے اکثر ڈرائیورز نشے کی حالت میں ڈمپر چلاتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ اسی مین نیشنل ھائی وے کے دونوں اطراف پرائمری اور ھائی اسکولز کی موجودگی کی وجھ سے دونوں اطراف کے اسکولوں کے بچوں کی زندگیاں بھی دائو پر لگی ہوئی ہیں جبکہ مذکورہ ھائی وے پر نہ صرف ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع پر مشتمل سب سے بڑا سرکاری ھاسپٹل سول ھاسپٙل بھی موجود ہے جس کی او پی ڈی اور ایمرجنسی میں ڈیلی کی تعداد میں ھزاروں مریض بھی مذکورہ ھسپتال میں علاج کی غرض سے آتے ہیں جبکہ مین نیشنل ھائی پر کالجز اور یونیورسٹی کیمپس میں شاگردوں سمیت ضلعی ھیڈ کوارٹر ہونے کی وجھہ سے ڈی سی آفس سمیت سندہ اور وفاقی حکومت کے دفاتر کی موجودگی کے باعث ھزاروں کی تعداد میں دفاتر میں آنے والے اسٹاف اور عوام کی زندگیاں بھی مکمل طور پر ان دیو قامت ھیوی لوڈڈ ڈمپرز کی بھرمار کی وجھ سے غیر محفوظ ہیں مگر ٹریفک پولیس کی نااھلی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد پر عمل نہ کرنے کے باعث مکلی میں رھائش پذیر عوام کو بھی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے مکلی کی عوام کا کہنا ہے کہ پولیس ان ھیوی لوڈڈ ڈمپرز ڈرائیور کے سامنے مجبور اور بے بس نظر آتی ہے جبکہ اس اھم عوامی مسئلے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ کی عدم دلچسپی بھی معنی’ خیز نظر آتی ہے

مزید خبریں

Back to top button