قوم کو40ارب کا ٹیکہ،جہاز جہاز کا کھیل،علیمہ بی بی کی مریم سے ملاقاتیں،’’سٹوڈیو1‘‘میں حیرت انگیزانکشافات

آرمی چیف،کورکمانڈرز،ججوں کی مراعات پر بات کیوں نہیں ہوتی؟’’سٹوڈیو1‘‘میں اینکرز نے سوال اٹھادیئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)قوم کو40ارب کا ٹیکہ،جہاز جہاز کا کھیل،علیمہ بی بی کی مریم سے ملاقاتیں،’’سٹوڈیو1‘‘میں حیرت انگیزانکشافات۔آرمی چیف،کورکمانڈرز،ججوں کی مراعات پر بات کیوں نہیں ہوتی؟’’سٹوڈیو1‘‘میں اینکرز نے سوال اٹھادیئے۔

پروگرام سٹوڈیو1 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گیارہ سال قبل آرمی چیف کیلئے جہاز خریداگیا تھا جو اب کے آرمی چیف کے بھی زیر استعمال ہے۔

سینئر اینکر پرسن سید عمران شفقت نے فائروال کے نقصانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک کورکمانڈر کی اہلیہ کی خبر نشرکی جس کے بعد مری انکوائریاں شروع ہوگئیں اوردومہینے تک میرے پروگرام پر روک لگ گئی۔

سید عمران شفقت نے مزید انکشاف کیا کہ فائروال سے نئی نسل کا کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ نقصان ہی ہوا ہے۔

سینئر اینکر پرسن امدادسومرو نے انکشاف کیا کہ فائر وال کی انسٹالیشن سے کئی لوگوں کا روزگار تباہ ہوگیا،بڑی بڑی کمپنیوں کو بھی شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا،کئی کمپنیوں نے پاکستان سے بزنس ہی بند کردیا۔

سید عمران شفقت نے بتایا کہ ایک بڑی ملٹی نیشنل کمپنی کو جب پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی تو اس کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ پاکستان میں تو’’نیٹ‘‘ہی نہیں چلتا۔

اینکر سید عمران شفقت اور امدادسومرو نے اپنے پروگرام میں یہ سوال اٹھایا کہ اگر40ارب روپے لگا کر بھی فائر وال ناکام ہوگئی ہے تو اس کا ذمے دار کون ہے؟

امدادسومرو نے علیمہ خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کیساتھ مری میں ملاقات کاپردہ بھی چاک کردیا۔

مزید جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button