وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی وزرائ کو ہر ماہ کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ اراکین اور محکموں کے سیکریٹریز کو ہدایت دی ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ماہانہ بنیادوں پر کھلی کچہریاں منعقد کی جائیں۔

خط میں بتایا گیا کہ عوام کا احساس کے نام سے شروع کی جانے والی یہ کچہریاں حکومت کی اولین ترجیح کے مطابق مسائل کے بروقت حل میں معاون ثابت ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کو متعدد مسائل درپیش ہیں، جنہیں کھلی کچہریوں کے انعقاد سے مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔

خط میں مزید ہدایت کی گئی کہ ہر محکمے میں ماہانہ بنیادوں پر کھلی کچہریاں منعقد کی جائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر ہو اور وہ براہِ راست اپنے مسائل سے متعلق متعلقہ حکام سے رابطہ کر سکیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے یہ ہدایات کابینہ اراکین اور سیکریٹریز کو ارسال کر دی ہیں تاکہ عوام کی رائے اور مسائل کو سرکاری پالیسی سازی میں بروقت شامل کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button