بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ انہیں2018کی طرح سپورٹ کرے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے مسئلے پر مشترکہ حکمت عملی بننی چاہیے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو آن بورڈ لیاگیاہے، وزیراعلیٰ کےپی نے وزیراعظم سے ملاقات کی، دہشتگردوں کے سیف ہیون سے متعلق پالیسی طےہے،حکومت اورعسکری قیادت یکسو ہے۔

مشیر وزیراعظم راناثنااللہ کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے افغانستان کو کہا تھا دہشتگردوں اور پاکستان میں سے ایک چوائس کر لیں، دہشتگردوں کو مزید مہلت نہیں دی جائے گی، بانی پی ٹی آئی بات چیت سےانکاری ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کوسیاسی طور پرانگیج کیاجائے، ہم چاہتےہیں بانی پی ٹی آئی ریاست مخالف بیانیے سےپیچھےہٹیں، ہم نے مذاکرات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی تھی،پی ٹی آئی ارکان نےمذاکرات کی دوسری میٹنگ میں کہا بس اب نہیں۔

راناثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ انہیں2018کی طرح سپورٹ کرے، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کو ڈیل کی پیشکش نہیں کی، اسٹیبلشمنٹ کسی ڈیل کیلئے تیارنہیں، پی ٹی آئی کو کبھی ڈیل کی پیشکش نہیں ہو گی،بانی پی ٹی آئی کہتےرہےہیں انہیں اسٹیبلشمنٹ سےبات کرنی ہے،بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے بعد پریس کانفرنس اور ٹویٹ ہوتے ہیں۔

مشیر وزیراعظم کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کوپہلےبھی اسپتال لایاگیاہے،آگےبھی لایاجائے گا، حکومت نے بانی پی ٹی آئی سےعلاج کےمعاملےمیں تعاون کیاہے، 2سال مزید ملے تو عالمی محاذ اور معاشی محاذ پرآگے نکل جائیں گے، اب وقت ہے کہ حکومت کو سپورٹ کیا جائے، ڈیڑھ سال ڈیفالٹ سے بچا گیاہے، جہاز پنجاب کی ملکیت ہوگا،مریم نواز کا ذاتی نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button