اسلام آباد: موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کیلئے سینٹرز اتوار کو بھی فعال رہیں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد میں موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ایم ٹیگ سینٹرز کل اتوار کے روز بھی فعال رہیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عرفان میمن نے کہا ہے کہ شہری اپنی موٹرسائیکل کے اصل کاغذات اور شناختی کارڈ کے ہمراہ ایم ٹیگ کے حصول کے لیے سینٹرز کا رخ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے شہری اپنی بائیکس پر فوری طور پر ایم ٹیگ لگوائیں ۔



