ڈی آئی خان میں بڑا دہشت گردی منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی کی کارروائی، خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے ڈی آئی خان میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی آئی خان کی شیخ یوسف خیمہ بستی سے خاتون خود کش حملہ آور کو گرفتار کیا گیا، مبینہ خود کش حملہ آور خاتون کا تعلق وزیر ستان سے ہے، گرفتار خو د کش حملہ آور فتنہ الخوارج شاہ ولی عرف طارق کوچی کی دست راست ہے۔

خودکش حملہ آور خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ خارجی طارق کوچی سے تربیت حاصل کی ، خودکش حملے کیلئے سامان و ٹارگٹ خارجی کمانڈر عاصم نے فراہم کرنے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خاتون خود کش حملہ آور سے 30 بور پستول ، کارتوس، موبائل فونز، ٹیبلٹ اور حملے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا۔

گرفتار خاتون کے موبائل فونز سے کالعدم تحریک سے رابطے اور خودکش حملے کیلئے رضامندی جیسی معلومات بھی حاصل ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button