محسن نقوی کا کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو شاندار خراجِ عقیدت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانی کو قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید کرنل شہزادہ گل فراز نے جرات اور شجاعت کی ایسی تاریخ رقم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ کرنل شہزادہ گل فراز نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور ملک و قوم کے تحفظ کے لیے عظیم قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ شہید کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہی وطن عزیز کا امن قائم ہے اور قوم ان قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button