دادا کی جائیداد سے یتیم پوتوں کی کفالت کا حق برقرار،لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور ہائیکورٹ نے دادا کی جائیداد سے بچوں کی کفالت کے معاملے پر واضح قانونی پوزیشن اختیار کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ دادا کی وفات کے بعد بھی بچوں کی کفالت کا حق ختم نہیں ہوتا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ بچوں کے نان و نفقہ کی ذمہ داری صرف والد تک محدود نہیں۔

فیصلے کے مطابق دادا نے عدالتی حکم پر بچوں کو عبوری خرچہ فراہم کر کے اپنی ذمہ داری کا اعتراف کیا تھا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کیس ازسرنو سماعت کے لیے واپس بھیج دیا اور ہدایت کی کہ مزید شہادتیں لے کر بچوں کے نان و نفقہ کا فیصلہ کیا جائے۔

عدالت نے مزید کہا کہ فیملی ایکٹ کے تحت بچوں کی کفالت کا دائرہ کار محدود نہیں کیا جا سکتا اور دادا کی جائیداد کی منتقلی اور قانونی وارثوں کی ذمہ داریوں کا ازسرنو تعین ضروری ہے۔

یہ فیصلہ جسٹس عاصم حفیظ نے تحریری طور پر جاری کیا، جو چار صفحات پر مشتمل ہے۔ عدالت نے درخواست گزار بچوں کے چچا محمد سعید کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے خرچے کی ذمہ داری اس پر عائد نہیں کی جا سکتی۔

ورثا نے موقف اختیار کیا کہ بچوں کا دادا ایک خوشحال شخص تھا جس نے زندگی میں خود بچوں کا خرچہ اٹھایا۔

مزید خبریں

Back to top button