لاہور:بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے بعد اچانک غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز منسوخ، عمرہ زائرین تین روز سے روانگی کے منتظر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں غیر ملکی ایئرلائن کی جانب سے پروازکی منسوخی کے باعث سیکڑوں عمرہ زائرین تین روز سے روانگی کے منتظر اور ہوٹلزمیں ٹھہرنے پر مجبور ہیں ، جس کے پیش نظر  350 سے زائد عمرہ زائرین نے ہوٹلز میں احتجاج شروع کر دیا ۔

عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ ایئرلائن نے بورڈنگ کارڈ جاری کرنے کے بعد اچانک پرواز منسوخ کر دی ۔ تین روز سے انتظار میں ہیں لیکن متعلقہ ایئر لائن کوئی جواب نہیں دے رہی ہے۔  عین ٹائم پرجہاز میں فنی خرابی کا کہہ کرپروازمنسوخ کر دی گئی ،  بدھ  کولاہور سےغیر ملکی ایئرلائن کے ذریعےجدہ جانا تھا ۔

مزید خبریں

Back to top button