پاکستانیوں کےفیملی ٹری میں ہزاروں’’گھس بیٹھیے‘‘آگئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)نادرا میں پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں ہزاروں غیرمتعلقہ افراد کی موجودگی کا انکشاف.ابتدائی طور پر راولپنڈی میں کارروائی شروع، نادار نے833افراد کو نوٹس جاری کرکے7دن میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔نادرا میں پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں ہزاروں ’’گھس بیٹھیوں‘‘ کے موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔فیملی ٹری میں جعلسازی سے شریک ہوئے گھس بیٹھیوں کے خلاف نادرا نے بڑا ایکشن شروع کردیا، جعلسازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے مشتبہ افراد کو نادرا نے طلب کرلیا۔نادرا نےابتدائی طور پر ضلع راولپنڈی کے833افراد کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کردئیے اور ان833افراد کو 7 دنوں میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد پر جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹری میں شامل ہونے کا الزام ہے، جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈ حاصل کرنے والوں کو فون کال، میسج بھی کیے گئے ہیں، نوٹسز جاری کرکے ان لوگوں کو موقف سناجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیش نہ ہونے والے افراد کی پاکستانی شہریت ختم کی جاسکتی ہے۔

 

مزید خبریں

Back to top button