وزیراعظم شہباز شریف کی بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کے دوران عالمی رہنماؤں سے غیررسمی ملاقاتیں

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سےغیررسمی ملاقاتیں بھی کیں ۔
وزیراعظم جن عالمی رہنماؤں سے ملے ان میں بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، آذربائیجان کے صدرالہام علیوف شامل ہیں ۔ ازبک صدر شوکت مرزایوف ، قازق صدر قاسم جومارت اور انڈونیشیا کے صدر پرابووسوبیانتو سے بھی ملاقاتیں ہوئیں ۔ جن میں اہم عالمی و علاقائی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم اور عالمی رہنماؤں کے درمیان ں مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا اور غیررسمی گرمجوشی کا اظہار کیا گیا ۔



