صدرٹرمپ نے خطے کو بڑی تباہی سے بچایا،شہبازشریف

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعظم شہبازشریف نےغزہ بورڈ آف پیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ
فلسطین کے عوام طویل عرصے سے غیرقانونی قبضے اور شدید اذیت و مصائب کا سامنا کر رہے ہیں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق انہیں اپنی سرزمین اور اپنے مستقبل پر مکمل اختیار حاصل ہونا چاہئے۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ ہمیں ملکر فلسطینی عوام کی خود ارادیت کیلئے ایک قابلِ اعتماد راستہ اختیار کرنا ہوگا جس کا نتیجہ ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر جڑی ہوئی فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں نکلے۔ ہمیں امید ہے کہ صدر ٹرمپ کی دور اندیش، متحرک اور فیصلہ کن قیادت میں مسئلۂ فلسطین کا منصفانہ اور دیرپا حل ممکن ہو گا، اور آج کا دن تاریخ میں ایک اہم موڑ کے طور پر یاد رکھا جائے گا کہ آپ کی کوششوں اور مسلسل حمایت سے غزہ کی بحالی اور دیرپا امن کی راہ ہموار ہوئی۔ اگر ایسا ہوا تو یہ کامیابی ہمیشہ کے لیے آپ کی میراث بن جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صدرٹرمپ نے خطے کو بڑی تباہی سے بچایا۔
واشنگٹن ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بورڈ آف پیس سے خطاب
بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت باعث افتخار ہے، وزیراعظم
غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم کی تنازعات کے حل کے لئے صدر ٹرمپ کے کردار کی تعریف
صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ… pic.twitter.com/LXkq1jPiYB
— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 19, 2026



