علیمہ خانم راضی،فیصل واوڈاناراضی،مارچ سےپہلے گڑبڑھ،’’جین زی‘‘کا شیخ رشیدتلملاہٹ کا شکار،سٹوڈیو1میں ڈیل کاشور

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے’’ڈیل‘‘کرنے کی حامی بھرلی۔یہ انکشاف سینئر اینکر پرسن سید عمران شفقت اور سینئر اینکر امداد سومرو کے پروگرام’’سٹوڈیو1‘‘میں ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کے مشیرراناثنااللہ کے ’’ڈیل‘‘کے بیان کی تصدیق ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کسی پر الزام تراشی بند کردینگے تو ان کا’’کلٹ‘‘بھی کسی پر الزام تراشی نہیں کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان کے پیچھے پیچھے’’ڈیل‘‘لے کر پھرنے کا تاثر بھی زائل ہوگیا۔

میزبان سیدعمران شفقت نے مارچ سے پہلے حکومتی سطح پرکچھ  نا کچھ ہونے کا خدشہ ظاہرکردیا

میزبان امدادسومروسینیٹر فیصل واوڈا پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ وہ توکہتے تھے میں 5ہزار بندے کھاکر ناشتہ کروں گا،اب500سوپر آگئے ہیں شاید یہ عمر کا تقاضا ہے۔

میزبان امدادسومرو نے فیصل واوڈا کوآجکل کا’’شیخ رشید‘‘کہہ دیا۔بولے فیصل واوڈا جین زی کے شیخ رشید ہیں

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button