شہبازشریف مجھے بہت پسند ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست شخصیت ہیں اور بہت بڑے فائٹر ہیں،ٹرمپ

امریکی صدر نے ایک بار پھر بھارت کے جنگی طیارے مارگرائے جانے کا تذکرہ کردیا

واشنگنٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔غزہ امن بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کو بہت پسند کرتاہوں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر زبردست شخصیت ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کیساتھ تعلقات جنگ کے دوران بنے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی چیز امن سے اہم نہیں ہے،تمام سربراہان مملکت کو غزہ پیس بورڈ میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دنیا میں 8جنگیں رکوائی ہیں اور نویں جنگ بھی رکوانے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button