نہ ڈیل، نہ ڈھیل! عطا تارڑ نے عمران خان کیساتھ ڈیل سے متعلق خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کسی بھی قسم کی ڈیل کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل دی جا رہی ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی رعایت دینے کا تاثر دینا سراسر غلط اور گمراہ کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ رعایت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی حقیقت موجود نہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات نے یاد دلایا کہ وہ دو روز قبل بھی عمران خان سے ڈیل کی خبروں کی تردید کر چکے ہیں، اور اس موقع پر اپوزیشن کو واضح طور پر کہا تھا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button