وزیراعظم لندن سے امریکا کیلئے روانہ، واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کرینگے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف لندن سے امریکا کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کو  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے،  وزیراعظم 19 فروری کو واشنگٹن ڈی سی میں بورڈ  آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور  اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی امریکی قیادت اور شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button