ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا پنجاب میں سی ٹی ڈی مقابلوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پنجاب میں سی ٹی ڈی مقابلوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں ایچ آر سی پی نے کہا کہ پنجاب میں مبینہ جعلی پولیس مقابلوں پر سنگین خدشات ہیں، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے جعلی انکاؤنٹر کرنے کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے، 8 ماہ میں سی سی ڈی 670 مقابلے کر چکا ہے جس میں 924 مشتبہ افراد مارے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سی سی ڈی کے مقابلے انفرادی نہیں ادارہ جاتی طریقہ کار لگتے ہیں، سی سی ڈی پر عدالتی اور مجسٹریٹی انکوائریاں نہ ہونا تشویش ناک ہے۔

ایچ آر سی پی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ایف آئی اے، نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس کے ساتھ مل کر سی سی ڈی کے مقابلوں پرتحقیقات کرے۔

مزید خبریں

Back to top button