عمران خان کی رہائی’’ہنوزدلی دوراست‘‘،دھرنا برخاستم،تحریک ختم شد

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)دھرنا ہی نہیں عمران خان کی رہائی کی تحریک بھی ختم ہوگئی۔سینئر اینکر پرسن امدادسومرو اورسید عمران شفقت نے اپنے پروگرام’’سٹوڈیو1‘‘میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کےاندر اختلافات اب کھل کر سامنے آگئے ہیں۔صحافی امداد سومرو نے انکشاف کیا کہ یہ جو عمران خان کی رہائی کیلئے دیا گیا دھرنا ختم کیا گیا ہے دراصل یہ تحریک ہی ختم کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوااورپارٹی کی قیادت نے عمران خان کی رہائی کیلئے عمران خان کوٹرک کی’’بتی‘‘کے پیچھے لگادیا ہے۔سہیل آفریدی نے عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان کرکے اس بات کی طرف اشارہ کردیاہے کہ’’ہنوزدلی دوراست‘‘۔




