لاہور: ماں نے دو بچوں سمیت دریائے راوی میں چھلانگ لگادی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)دریائے راوی میں مبینہ طور پر خاتون نے دو بچوں کے ساتھ چھلانگ لگا دی جبکہ ریسکیو ٹیموں نے ماں اور ایک بچے کو نکال لیا اور دوسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دریائے راوی میں خاتون نے دو بچوں کے ساتھ چھلانگ لگائی اور فوری طور پر ریسکیو ٹیم نے تینوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا اور ماں اور بچے کو دریائے راوی سے نکال لیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button