سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا خواجہ سعد رفیق کی علالت پر اظہارتشویش

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی علالت پر اظہارِ تشویش۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کامیاب اینجیو پلاسٹی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور خواجہ سعد رفیق کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ خواجہ سعد رفیق کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور انہیں دوبارہ بھرپور توانائی کے ساتھ عوامی خدمت جاری رکھنے کی توفیق دے۔سپیکر سردار ایاز صادق سپیکر سردار ایاز صادق نے خواجہ سعد رفیق کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا مجھ سمیت پوری قوم خواجہ سعد رفیق کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق اسپیکر سردار ایاز صادق نے خواجہ سعد رفیق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ،پی آئی سی منتقل،شریان میں سٹنٹ ڈال دیا گیا



