پاکستان میں چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہوگا

پشاور/لاہور/کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان میں چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا۔کمیٹی کومختلف شہروں سے سیکڑوں شہادتیں موصول ہوئیں۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں، اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران شریک ہوئے۔

اجلاس میں ڈی جی وزارت مذہبی امورحافظ عبدالقدوس، سپارکو کے نمائندے شوکت اللہ، محکمہ موسمیات کے نمائندے ڈاکٹرحسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین شریک تھے۔

اس سے قبل چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے عوام سے ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکی اپیل کی تھی۔

پشاور کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے

قبل ازیں ترجمان سپارکو کے مطابق چاند 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے، آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، آج آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ چاند 5 بج کر 54 منٹ پر طلوع ہوگا اور 6 بج کر 52 منٹ تک دیکھا جا سکےگا ، لاہور اور گرد و نواح میں بادلوں کے باعث چاند نظر آنےکا امکان کم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں مطلع صاف رہنے کی صورت میں چاند نظر آنےکے امکانات روشن ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button