ٹھٹھہ:گھاروشہر کی نئی آبادی کھنڈارات میں تبدیل

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/ نمائندہ جانوڈاٹ پی کے )گھارو شھر کی نئی آبادی کئی مسائل سے دو چارہوگئی۔خاص طور پر گھارو شھر کا علاقہ جسے ویسے تو نئی آبادی کہا جاتا ہے لیکن کھنڈرات کا نظارہ پیش کررہی ہے۔

نئی آبادی جو کئی ھزار نفوس پر مشتمل آبادی ہے اکثر مسائل میں گری ہوئی اور بنیادی سھولیات سے محروم نظر آتی ہے

نئی آبادی گھارو کا اکثر حصہ پکے راستوں سے محروم ہیں تو دوسری جانب مذکورہ آبادی ڈینج سسٹم سے بھی کئی سالوں سے محروم ہے جہاں کے رہائشیوں نے اپنے گھروں کے آگے سیپٹک ٹینکس بنائے ہوئی ہیں

اکثر ٹینکس بھر جانے کے بعد ان میں پڑا ہوا گند کیچڑ اور فظلا کچے راستوں پر آ گرتا ہے جس کی وجھہ سے اکثر کچے راستے ان گٹروں کے گندے پانی سے بھرے ہوئے ہوتے نظر آتے ہیں جس کی وجھہ سے نہ صرف عام لوگوں کو گذرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وھیں پر عبادت گاھوں کی طرف جانے والی لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنہ کرنا پڑتا ہے

جبکہ ٹائون کمیٹی گھارو کے صفائی کرنے والے ( سینیٹری ) عملے کی لاپرواھی کے باعث صفائی ستراہی نہ کرنے کے باعث چھوٹے بچے ہوں یا بڑے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں

نئی آبادی گھارو کے رھائشیوں نے منتخب ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری، منتخب ممبر قومی اسمبلی صادق علی میمن اور خاص طور پر چیئرمن ٹائون کمیٹی گھارو جام احسان جوکھیو سے مطالبہ کیا ہے کے نئی آبادی میں رھائش پذیر عوام کی طرف بھی نظر کرم کیا جائے اور ان کے علاقے میں ڈینج سسٹم سمیت پکے روڈ بناکر دئے جائیں جبکہ صفائی کرنے والے عملے کو ان کے علاقے کی صفائی ستھرائی کے لئے پابند بنائیں تاکے نئی آبادی کے رھائشیوں کو مختلف مسائل سے نجات دلائی جاسکے

مزید خبریں

Back to top button