پنجاب حکومت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف اپیلیں واپس لے لیں

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت نے اپیلیں واپس لے لیں۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں ہدایات ملی ہیں کہ ضمانت کے خلاف اپیلیں واپس کی جائیں، جس پر عدالت نے اپیلیں خارج کر دی۔
دریں اثنا سائفر اپیل کیس بھی بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔ پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وہ تفضیلی فیصلہ جمع نہیں کروا سکے اور مہلت طلب کی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلمان صفدر روسٹرم پر آ گئے، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ کیا کر رہے ہیں، اور بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ انہیں کیس کا نوٹس نہیں ہوا۔
عدالت نے تفصیلی فیصلہ جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔



