سیڈا ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر سیکریٹری اور ایم ڈی کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا گیا

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سیڈا کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران سیکریٹری اور ایم ڈی سیڈا پر برہمی کا اظہار کیا۔
عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر عدالت نے خرم شہزاد اور پریتم داس کو حراست میں لینے کی ہدایت کی، جس پر پولیس نے دونوں افسران کو کمرہ عدالت میں حراست میں لے لیا۔
درخواست گزار کے وکیل عاقل اعوان نے عدالت کو بتایا کہ پانچ سال قبل عدالت نے سیڈا کے 27 افسران کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ افسران سن 2000 سے گریڈ 17 اور 18 میں کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں، لیکن انتظامیہ اب تک انہیں مستقل کرنے میں ناکام رہی۔
دونوں افسران ملازمین کو مستقل نہ کرنے کی وجوہات بھی عدالت کے سامنے واضح کرنے میں ناکام رہے، جس پر عدالت نے سخت کارروائی کی۔



