لاہور: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والی طالبہ دوران علاج دم توڑ گئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے فاطمہ جناح میڈیکل  یونیورسٹی کے ہاسٹل کی تیسری منزل سے طالبہ نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق ریسکیو ادارے نے زخمی طالبہ کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی طالبہ ایم بی بی ایس کے فائنل ائیر میں تھی اور ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

انتظامیہ کے مطابق طالبہ تیسری منزل پر چہل قدمی کر رہی تھی، اس کا سر چکرایا اور وہ نیچے آ گری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کی تفتیش کر رہے ہیں کہ طالبہ خود گری ہے یا اسے دھکا دیا گیا ۔ یہ بھی جائزہ لیا جائے گا کہ آیا طالبہ نے خودکشی کی کوشش تو نہیں کی ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button