عمران خان کو بہترین میسر علاج فراہم کیا گیا، پی ٹی آئی کبھی بھی مطمئن نہیں ہوگی: رانا ثنا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بہترین میسر علاج فراہم کیا گیا، پی ٹی آئی کبھی بھی مطمئن نہیں ہوگی۔
مسلم لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی کے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوبہترین میسرعلاج فراہم کیا گیا، یہ ملک میں افراتفری اورانتشارپھیلانا چاہتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی بھی مطمئن نہیں ہوگی، آج کی ملاقات کے بعد جو یہ پیغام باہر لے کر آئے ہیں کیا جیل کا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟
انہوں نےکہاکہ خیبرپختون خوا کے عوام میں راستوں کی بندش پرغم وغصہ ہے، ایک صوبائی حکومت کو آئین میں کہاں اجازت ہے کہ راستے بند کرے۔ کسی بھی صوبے کے آئی جی اور چیف سیکرٹری ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کے پابند ہیں۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جو کر رہی ہے وہ سیاست ہے اس کا بانی پی ٹی آئی کے علاج سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی کا فوکس اس بات پر ہے کہ ملک میں انارکی اور انتشار ہو۔



