کراچی: تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار پر پیٹرول بم سے حملہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی کی لی مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس میں وہ محفوظ رہے۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے ہاظم بنگوار کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ان پر نامعلوم شخص کی جانب سے پیٹرول بم پھینکا گیا لیکن وہ بچ گئے جبکہ پیٹرول بم گرنے سے ایک دکان میں آگ لگ گئی۔
ہاظم بنگوار کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ہاظم بنگوار کا کہنا تھا کہ دکان پر لگی آگ پر بھی اسی وقت اپنی مدد آپ کے تحت قابو پایا گیا جب کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی مکمل کیا گیا۔



