علیمہ خان کی گرفتاری کا حکم جاری

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے)انسداد دہشت گردی عدالت نے  26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔

نامزد ملزمہ علیمہ خان ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہو سکیں، جس پر جج امجد علی شاہ نے 12 ویں مرتبہ اُن کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کیا جائے۔ سماعت کل بدھ 18 فروری تک ملتوی کر دی گئی، جبکہ کیس کے دونوں آخری گواہان اور تفتیشی افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button