شرجیل میمن کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر اظہارِ تشویش

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل میں 7.32 روپے فی لیٹر اضافہ رمضان المبارک سے عین قبل کیا گیا۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ غریب اور متوسط طبقے کے گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ ڈالے گا۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں اضافے پر نظر ثانی کی جائے اور عوام کو حقیقی معاشی ریلیف فراہم کیا جائے
سینئر وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی سے عام شہریوں کی زندگی مزید متاثر ہو رہی ہے۔



