عمران آخری لائن نہیں پڑھ سکتے تو اس عمر میں ہم بھی نہیں پڑھ سکتے، شیر افضل مروت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان دائیں آنکھ سے آخری لائن نہیں پڑھ سکتے، اس عمر میں ہم بھی آخری لائن نہیں پڑھ سکتے، یہ کوئی سنجیدہ یا سنگین صورتحال نہیں ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہمارا خیال تھا کہ عمران خان کی 85فیصد آنکھ ضائع ہو گئی ہے لیکن آنکھ ضائع نہیں ہوئی انہیں ایک انجیکشن لگ چکا ہے اور دوسرا انجیکشن انہیں 25 کو لگے گا اس سے بلڈ کا کلاٹ ختم ہو گیا ہے۔

راستوں کی بندش سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں نے پی ٹی آئی کو حکومت دی ہے تو انہوں نے سڑکیں کیوں بند کیں؟ کے پی میں پل اور سڑکیں بند کرنے سے کچھ نہیں ہو گا بند کرنا ہے تو اسلام آباد بند کریں، اسلام آباد میں دھرنے دیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے شعبہ امراضِ چشم نے جاری کردی۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق دائیں آنکھ کی بینائی میں واضح بہتری آئی ہے، دائیں آنکھ کی نظر 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 جزوی تک پہنچ گئی ہے، بائیں آنکھ کی نظر نارمل حد میں ہے اور معائنے میں تسلی بخش رپورٹ سامنے آئی ہے، چشمہ لگانے کے بعد بائیں آنکھ کی نظر 6/6 تک ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button