وزیراعلیٰ مریم نواز مری پہنچ گئیں، راستے میں ڈھابے پر خود چائے بنا کر پی، بل ادا کیا

مری (جانوڈاٹ پی کے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مری پہنچ گئیں، جہاں وہ اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ مری پر قیام کریں گی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پہلے سے ہی کشمیر پوائنٹ مری میں موجود ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے اسکواڈ کے ہمراہ اسلام آباد مری ایکسپریس وے کے ذریعے مری پہنچیں۔

ذرائع کے مطابق مری میں نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس متوقع ہے۔

دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب سڑک کنارے ایک ڈھابے پر رکیں جہاں انہوں نے خود چائے بنائی۔ اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے کھانا اور چائے بنانا سب آتا ہے اور آنا بھی چاہیے۔ انہوں نے شکر والی چائے پی، بل ادا کیا اور عملے کو ٹپ بھی دی۔

مزید خبریں

Back to top button