وزیرداخلہ محسن نقوی کا فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو سلام

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شانگلہ کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنےوالے3پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے جان دے کر 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم شہداءکی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔



