والد کی بیماری کا مذاق اُڑیا،والدہ کے کینسر’’کوڈرامہ‘‘ کہا،جو’’بیمار‘‘ہے ہم اسکی صحت کیلئے دعا گو ہیں،مریم نواز

والدہ کا انتقال ہوتو والد نے کہا یہاں اپنی سچائی کیلئے’’مرنا‘‘پڑتا ہے،خطاب

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ایک بار پھرنام لئے بغیر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گجرات میں تقریب سے خطاب میں کہا میرے والد کی بیماری کا مذاق اڑایا اور والدہ کو کینسر ہوا تو ڈرامہ کہا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے،آج وہ جیل میں ہیں، حلفاً کہہ رہی ہوں کہ بانئ پی ٹی آئی کو تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ اقتدار کا حساب صرف عوام کو نہیں، اللّٰہ تعالیٰ کو بھی دینا ہے، میری والدہ کی جب وفات ہوئی تو میرے والد نے کہا کہ یہاں پر انسان کو اپنی سچائی ثابت کرنے کے لیے مرنا پڑتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اپنی والدہ کی موت کی خبر جیل میں سنی،والد نے میرے سیل میں آ کر بتایا،آج تک نہ میں نے،نہ نواز شریف اور نہ شہباز شریف نے کبھی سوچا کہ اس کا ٹی وی ہٹوا دیں،اے سی ہٹوا دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نیب کے پاس خواتین کی جیل نہیں تھی، ایک کمرہ خالی کروا کر مجھے رکھا گیا، میں نے کبھی نہیں کہا کہ اس کو اچھا کھانا نہ دو،اس شخص نے نواز شریف کی بیماری کا مذاق اڑایا،جو یہ شخص کر رہا ہے،جو اس کی جماعت کر رہی ہے،وہ آپ نے نہیں کرنا،جو بیمار ہے ہم اس کی صحت کی دعا کرتے ہیں،اس کا برا کوئی نہیں چاہتا، جو بیمار ہے اس کیلئے ہم شفاء کی دعا کرتے ہیں،جس علاج کی اسے ضرورت ہے وہ اسے دیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ بھی اب سوال کر رہے ہیں پنجاب کہاں جا رہا ہے اور وہ پتھر کے زمانے میں جا رہے ہیں،جو یہ اور اس کی جماعت کر رہی ہے،وہ آپ کو نہیں کرنا ہے،آپ کی جنریشن یہ حرکت کبھی نہ کرے،آپ جھوٹ، الزام،انتشار، جلاؤ،گھیراؤ کو اٹھا کر پاکستان سے باہر پھینک دیں۔

مزید خبریں

Back to top button