عمران خان کی آنکھ مکمل صحت مند قرار،اصلی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اصلی میڈیکل رپورٹ جانو ڈاٹ پی کے نے حاصل کرلی۔
ڈاکٹر ندیم قریشی اورڈاکٹر عارف پرمشتمل میڈیکل بورڈ نے رپورٹ تیار کی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بائیں آنکھ کی بصارت گلاسز کے ساتھ 6/6 ہے جبکہ دائیں آنکھ کی بصارت 6/9 ہے، دونوں آنکھوں کا اگلا حصہ نارمل اور قرنیہ صاف تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دائیں آنکھ میں ہلکا سا اندرونی خون رساؤ کنارے پر دیکھا گیا جبکہ دائیں آنکھ کے چاروں حصوں میں درمیانے درجے کا ریٹینا میں خون رساؤ موجود تھا، دائیں آنکھ کی میکولا کی سوجن کم ہو رہی ہے اور واضح طور پر گھٹ چکی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق میکولا کی موٹائی550 سے کم ہو کر350ہو گئی ہے،رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو دی جانے والی ادویات اور علاج کا ذکر بھی شامل ہے،متاثرہ آنکھ کی بینائی6/36سے بہتر ہو کر6/9جزوی ہو گئی ہے۔
میڈیکل بورڈ نے اینٹی VEGFعلاج مکمل ہونے کے بعدOCTاینجیوگرافی اورFFAکروانے کی تجویز دی، فالو اپ وزٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور علامہ راجہ ناصر عباس کو پمز میں بریف کیا گیا اور دونوں رہنماؤں کو بانی کی صحت بارے مکمل بریفنگ دی گئی۔میٹنگ کا دورانیہ ایک گھنٹہ بیس منٹ رہااور9:30سے10:20 تک بریفنگ دی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بانی کے ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو فون کال کے ذریعے مکمل طور پر آگاہ کیا گیا جس کا دورانیہ 25 منٹ سے زائد تھا، ذاتی معالجین علاج سے مطمئن نظر آئے، رپورٹ میں بانی کو ہسپتال منتقل کرنے کا ذکر نہیں۔



