پاکستان اور چین آہنی بھائی، دونوں ممالک کی اسٹریٹیجک شراکت داری قائم ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کو آہنی بھائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی اسٹریٹیجک شراک داری قائم ہے۔ پاکستانی قوم چینی بھائیوں کی صحت، کامیابی اور مستقل ترقی کیلئے دعاگو ہے۔
محمد شہباز شریف نے چین کے نئے سال پر چینی قیادت اور عوام کے لیے تہنیتی پیغام جاری کیا، جس میں کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ہر موسم اسٹریٹیجک شراکت داری قائم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چینی کیلنڈر میں نئے سال کا علامتی نشان گھوڑا ہے، جو توانائی، ہمت اور تیز رفتاری کی علامت ہے، اور یہ اقدار دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی کی عکاس ہیں۔
شہباز شریف نے امن، ترقی اور علاقائی روابط کے فروغ کے لیے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ نیا سال پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کو مزید بلندیوں تک لے جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم چینی بھائیوں کی صحت، کامیابی اور مستقل ترقی کے لیے دعاگو ہے۔



