وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کے بیرونِ ملک علاج کے مطالبے کی خبروں کی تردید کر دی

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علاج کے لیے ملک سے باہر جانے کے مطالبے سے متعلق تمام خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیرِ دفاع نے مختلف عناصر کی جانب سے پھیلائے جانے والے پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی طرف سے کوئی ایسی ڈیمانڈ نہیں کی گئی کہ انہیں علاج کے لیے بیرونِ ملک بھیجا جائے، اور نہ ہی حکومت اس حوالے سے کوئی غور کر رہی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ سب باتیں محض اخباری قیاس آرائیاں ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کے مطالبے سے متعلق مختلف خبریں زیرِ گردش تھیں، جنہیں وزیرِ دفاع نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button