خاندان کے کم از کم ایک فرد اور ذاتی معالج کے بغیر بانی چیئرمین کا علاج قبول نہیں، پی ٹی آئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کو خاندان اور ڈاکٹر کے اعتماد سے مشروط کردیا۔

میڈیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے بانی چیئرمین کو خفیہ طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی خبروں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خاندان اور ذاتی معالجین کو اعتماد میں لیے بغیر منتقلی قبول نہیں ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی چیئرمین کا طبی معائنہ خاندان کے کم از کم ایک فرد کی موجودگی میں کیا جائے اور ذاتی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں کوئی علاج شروع نہ کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button