پاک بھارت ٹاکرا:قومی ٹیم میں بے پناہ صلاحیت موجود،بیٹنگ اور بولنگ لائن اپ متوازن، شائقین کیلئے سنسنی خیز مقابلہ ہوگا، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے حق میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ہونے والا اہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ انتہائی سنسنی خیز ہوگا اور پوری قوم کی نظریں اس مقابلے پر مرکوز ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اس بار بھی شائقین کرکٹ کو ایک شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن نہایت متوازن ہے، اسپن اور فاسٹ بولنگ کا عمدہ امتزاج موجود ہے جبکہ بیٹنگ لائن اپ میں بھی ورلڈ کلاس بیٹرز شامل ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے گراؤنڈ کے اندر اور باہر جس انداز میں خود کو پیش کیا ہے وہ قابلِ فخر ہے اور پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر ناز ہے۔

مزید خبریں

Back to top button