حکومت جماعت اسلامی سے مذاکرات کرے گی مگر انتشار کی سیاست قبول نہیں کرینگے، شرجیل میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں پرامن احتجاج کی ہدایت دی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود جماعت اسلامی کے مشتعل کارکنان ریڈ زون میں داخل ہوئے اور پتھراؤ کیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس اور مقامی انتظامیہ جماعت اسلامی کے ساتھ رابطے میں تھی، مگر کارکنوں نے سندھ اسمبلی میں گھسنے کی کوشش کی۔

 شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر کون ہوتے ہیں جو قانون ہاتھ میں لیں، سڑکیں بند ہونے سے عام شہری متاثر ہوتا ہے، جماعت اسلامی کبھی شارع فیصل بلاک کر دیتی ہے اور کبھی اسمبلی میں داخل ہو جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کرے گی لیکن جماعت اسلامی کو اپنا طرزِ عمل دیکھنا ہوگا، کیونکہ جماعت اسلامی انتشار کی سیاست کر رہی ہے اور اس نے کراچی کے آٹھ ٹاؤن کا برا حشر کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button