بدین:دکاندار کی بے گناہ گرفتاری پر شہریوں کا احتجاج، پریس کانفرنس میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہتک عزت کے الزامات

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)اسسٹنٹ کمشنر بدین کی جانب سے پکوڑوں کے دکاندار کی بے گناہ گرفتاری کے خلاف احتجاج اور پریس کانفرنس اسسٹنٹ کمشنر راجیش نے معافی نہیں مانگی تو ہتک عزت کا مقدمہ درج کرینگے  شہری تفصیل کے مطابق

بدین کے رہائشی نامور سماجی رہنما رضوان علی قاضی اور روشن علی قاضی نے بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر راجیش کمار میگھواڑ پر بے گناہ گرفتاری اور تذلیل کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ رہائشیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹی او پی ڈی کے سامنے ان کا پکوڑوں اور سموسوں کا اسٹال ہے اور ساتھ والے دکان میں منصور میمن نامی شخص ایک ڈیوائس کے ذریعے غریبوں اور بیواؤں کی رقوم میں کٹوتی کر رہا تھا ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر راجیش میگھواڑ کے چھاپے کے دوران ملزم منصور میمن اپنی ڈیوائس ہمارے دکان میں پھینک کر موقع سے فرار ہو گیا۔ روشن قاضی کے مطابق، اسسٹنٹ کمشنر راجیش کمار میگھواڑ نے حقیقت جاننے کے باوجود اس کے بھائی رضوان علی قاضی کو بے گناہ گرفتار کیا انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے رضوان کی گرفتاری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر کے ہماری خاندانی ساکھ اور عزت کو نقصان پہنچایا گیا، جو سراسر ناانصافی ہے۔ متاثرہ فریق نے انتظامیہ کو 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر بدین راجیش میگھواڑ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگیں۔ اگر معافی نہ مانگی گئی تو سماجی کارکنوں کے ساتھ مل کر اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا جائے گا

مزید خبریں

Back to top button