خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.4 ریکارڈ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

خضدار(جانوڈاٹ پی کے)خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 83 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔



