چندے کے پیسے جیب میں ڈالنے پر ابرارپھنس گئے

لندن(جانوڈاٹ پی کے)گلوکار ابرار الحق دوران کنسرٹ ڈونیشن کے پیسے جیب میں رکھنے کی وائرل ویڈیو کے بعد ایک بار پھر خبروں میں آگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ابرار الحق کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک خاتون صحافی سے ڈونیشن معاملے پر بحث کرتے نظر آرہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار ابرار الحق خاتون صحافی سفینہ خان سے بحث کرتے ہوئے نظر آئے اور انھیں بار بار وائرل ویڈیو سے مشہور ہونے کا طعنہ دیتے رہے۔
سفینہ خان کا کہنا تھا کہ ہم تو آپ کے اس کنسرٹ میں موجود ہی نہیں تھے،ویڈیو وہاں موجود آپ کے لوگوں نے وائرل کی۔ لیکن ابرار الحق کوئی بات سننے کو تیار نہیں تھے۔ابرار الحق نے سفینہ خان سمیت دیگر صحافیوں کو ن لیگ کا سپورٹر قرار دیتے ہوئے کہا ڈونیشن والے معاملے کی وضاحت بھی دی۔
ابرار الحق کا کہنا تھا جو ویڈیو وائرل ہوئی وہ اس آدمی نے ہسپتال کے لیے ڈونیشن دیا تھا۔اب میں اس وقت کسی بینک میں جاکر تو وہ پیسے جمع نہیں کروا سکتا تھا۔ اس لیے پیسے جیب میں ڈالے۔
ابرار الحق کی یہ ویڈیو مختلف کیپشنز کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہے، جس میں ابرار کے مداح ان کی حمایت کررہے ہیں جبکہ دیگر صارفین کی جانب سے اسے ’انا کا مسئلہ‘ کہہ کر تنقید کی جارہی ہے۔
ابرار الحق کی چیریٹی کا پیسہ جیب میں ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل pic.twitter.com/QtWTXIg8zd
— Safina Khan (@SafinaKhann) December 2, 2025
ابرار کو چاہیے کہ سب سے پہلے یہ اپنی قبر کی فکر کرے۔ یہ نہ ہو کہ جس طرح یہ دوسروں کی قبر میں کیڑے پڑنے کی باتیں کر رہا ہے تو کہیں اس کی اپنی قبر بھی کیڑوں سے بھری نہ ہو۔
"نی پروین
توں بڑی نمکین
اتوں توں مسکین
تے وچوں توں ںشوقین"عورتوں کے خلاف بیہودہ اور واہیات گانے گانے… https://t.co/9p85hclWRA
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) February 14, 2026



