لاہورمیں’’بگڑے شہزادوں‘‘نے3لڑکیوں کولگژری گاڑی تلے کچل دیا،2جاں بحق،تیسری کی حالت تشویشناک

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورکےعلاقے گارڈن ٹاؤن میں تیزرفتار لگژری گاڑی نے3لڑکیوں کو کچل دیا،2لڑکیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں دولڑکیاں موقع پر جاں بحق ہو ئیں جبکہ لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے،جاں بحق ہونیوالی لڑکیوں کی ماہدہ اور سونیا کے نام سے شناخت ہوئی ہے،جاں بحق ہونیوالی لڑکی سونیا کے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، کال سینٹر پر کام کرنے والی5لڑکیاں سڑک عبور کر رہی تھیں،کلمہ چوک انڈر پاس سےآنیوالی تیزرفتار لگژری گاڑی نے3لڑکیوں کو کچل دیا۔
پولیس کے مطابق دونوں بھائی گلبرگ کے ہوٹل سے کھانا کھا کر واپس آرہےتھے،21سالہ ملزم عتیق شہبازگاڑی چلا رہا تھا،مقدمے میں قتل خطا کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔



