دھرنے کو بڑھا دیا،جب تک مسئلے کا حل نہیں نکلتا تب تک ہم بیٹھے ہیں،علی امین گنڈاپور کا اعلان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس کے لیے دھرنے کو بڑھا دیا ہے جب تک مسئلے کا حل نہین نکلتا تب تک ہم بیٹھے ہیں۔
اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ایک ہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج کیا جائے، ہم بانی پی ٹی آئی کے لیے بیٹھے ہیں اور بیٹھے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دھرنے کو بڑھا بھی دیا ہے، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے بتایا ہی نہیں گیا جبکہ میڈیا میں ذرائع سے خبر آنے کے بعد ہمیں پتا لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹر نے بیان بھی دے دیا کہ علاج ہوگیا ہے، یہ منافقت ہے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، سلمان صفدر جیل گئے تب پتا لگا کہ بانی پی ٹی آئی کی صورت حال کافی خراب ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب تک مسئلے کا حل نہیں نکلتا تب تک ہم بیٹھے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج یا فیملی ممبر کی نگرانی میں علاج کروایا جائے۔



