اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل: ایک اور ملزم گرفتار، 5.277 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات شروع

پشاور (جانوڈاٹ پی کے) اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے سلسلے میں ایک اور اہم ملزم، فاضل خان، کو گرفتار کر کے نیب کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، گرفتار ملزم کو احتساب جج  محمد ظفر  کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں سماعت کے دوران سینئر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی افسر بھی عدالت میں موجود تھے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ فاضل خان ایک نجی تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے اور اس کے 5 مختلف بینک اکاؤنٹس میں بھاری مالی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں، جن کی کل رقم 5.277 ارب روپے بنتی ہے۔

پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، اس لیے اسے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تاکہ تمام مالی لین دین کی تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button